30 مارچ 2014 - 19:30
دہشتگردوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے

ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی و خارجہ پالیسی کمیشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ حتمی طور پر دھشتگردوں کے ساتھ آھنی ہاتھوں سے نمٹا جائے تاکہ وہ تخریب کارانہ کاروائیوں کی جرآت نہ کرسکیں۔

ابنا: حسین نقوی حسینی نے اغواء ہونے والے ایرانی سرحدی محافظوں کے بارے میں تاکید کی کہ حکومت پاکستان ، اغواء ہونے والے ایرانی سرحدی محافظوں کی جانوں کی ذمہ دار ہے۔ ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی و خارجہ پالیسی کمیشن کے ترجمان نے اغواء کی اس واردات پر نہایت ہی افسوس کا اظہار اور ہمسایہ ملک میں دھشتگرد گروہوں کی تربیت اور ان کو مسلح کیئے جانے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اگر پاکستان کی حکومت یہ اعلان کرے کہ اغواء ہونے والے ایرانی باڈرز سیکیورٹی اہل کار پاکستان کی سرزمین میں نہیں ہیں تو یہ بڑی غلطی ہوگی ، کیونکہ سرحدی محافظوں اور دھشتگردوں کی پاکستان میں موجودگی پر مبنی ٹھوس اطلاعات و معلومات موجود ہیں۔......./169